عید میلاد النبیﷺ، حکومت کا 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

06 ستمبر 2024

وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولز، کالجز اور سرکاری و نجی دفاتر منگل 17 ستمبر کو بند رہیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے 17 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوا، تاہم اس شام چاند نظر نہیں آیا۔

جس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ 12 ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو منایا جائے گا۔

دنیا بھر کے مسلمان اسلامی قمری کیلنڈر کے تیسرے مہینے 12 ربیع الاول کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن مناتے ہیں، جسے عربی میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعطیل کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Read Comments