اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ، 9 ارب 44 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

  • ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14.74 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
05 ستمبر 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 33 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو 30 اگست تک 9.44 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 14.74 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.30 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 30 اگست 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 33 ملین ڈالر اضافے سے9,436.8 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 112 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

Read Comments