پشاور دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

  • زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، تحقیقات جاری ہیں
16 اگست 2024

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سیمنٹ بلاک میں نصب کیا گیا تھا جس کا وزن پانچ کلو گرام تھا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ تحقیقات جاری ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے کے شہروں میں سے ایک پشاور ہے۔

دہشت گردی کے واقعات میں اضافے نے پاکستان کو صوبے میں عسکریت پسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو تیز کرنے پر مجبور کیا ہے۔

رواں سال مارچ میں پشاور کے بورڈ بازار کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔

Read Comments