براڈ پیک پر زخمی ہونے والے کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق

اپ ڈیٹ 12 اگست 2024

براڈ پیک پر زخمی ہونے والے اسکردو کے کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق ہوگئے ۔

کوہ پیما مراد سد پارہ اتوار کی صبح براڈ پیک پر حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے کہا کہ اسکردو کے کوہ پیما پر 5700 میٹر کی بلندی پر ایک برفانی تودہ گرگیا تھا جس سے ان کی وفات ہو گئی۔ ان کی میت جاپانی بیس کیمپ پہنچا دی گئی ہے۔

مراد سد پارہ کی میت پہاڑوں سے نیچے لانے کیلئے پاک فوج نے بیس کیمپ میں 4 ماہر کوہ پیماؤں کو تعینات کیا تھا۔

سدپارہ گزشتہ ہفتے پرتگالی خاتون کوہ پیما کے ساتھ براڈ پیک کیلئے روانہ ہوئے تھے اور ٹیم واپس لوٹ رہی تھی کہ خراب موسم کے دوران کیمپ 1 کے قریب ان کے سر پر پتھر لگا۔

سدپارہ اپنی کوہ پیمائی کی کامیابیوں کے لئے جانے جاتے تھے جس میں نانگا پربت کو دو بار کامیابی سے سر کرنا بھی شامل تھا۔

Read Comments