طبیعت بگڑنے پر اسد عمر کو اسپتال منتقل کردیا گیا

06 اگست 2024

آج نیوز نے رپورٹ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اسد عمر کو منگل کے روز طبیعت بگڑنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سابق وزیر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے، جہاں ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) اسپتال لے جایا گیا۔

مبینہ طور پر اسد عمر کے ای سی جی ٹیسٹ کے نتائج نارمل تھے۔ ڈاکٹر ان کی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں اور انہیں کچھ دیر کے لیے نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا ایکس پر ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسد عمر کو لوگ ایک گاڑی میں لے جا رہے ہیں۔

گزشتہ سال نومبر میں اسد عمر نے سیاست چھورنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

”سیاسی زندگی میں ایک دہائی سے زیادہ گزارنے کے بعد میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،“ انہوں نے ایکس پر لکھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے سیاسی زندگی میں ان کا ساتھ دیا۔

Read Comments