پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد کی ایک عدالت کی جانب سے اتوار کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا۔

صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پولیس نے صنم کی گرفتاری کے لیے ان کی گاڑی روکی۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ہم نے بغیر کسی مزاحمت کے صنم جاوید کو پولیس کے حوالے کر دیا، یہ قانون کی پاسداری کرنے والے لوگوں کا رویہ ہے اور ہم نے یہی کیا۔

قبل ازیں رہائی کے احکامات کے بعد صنم جاوید اور ان کے اہل خانہ کو پی ٹی آئی کے وکلا اپنے حفاظت میں لیکر گئے۔

میڈیا سے مختصر گفتگو میں صنم نے ایک سال سے زائد عرصے تک غیر قانونی قید میں رہنے کے بعد رہائی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں وہیں کھڑی ہوں جہاں میں 14 ماہ پہلے تھی۔

11 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کو گوجرانوالہ میں صنم جاوید خلاف ہنگامہ آرائی کا مقدمہ ختم کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور میں اپنے خلاف درج تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید نے گوجرانوالہ میں ایک نئے کیس میں اپنے جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کیا۔

تاہم ہفتے کے روز گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل سے باہر نکلتے ہی اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔

Read Comments