باجوڑ دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر 2 افراد جاں بحق

03 جولائ 2024

آج نیوز نے رپورٹ کیا کہ باجوڑ میں بدھ کو ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک سابق سینیٹر اور کم از کم دو دیگر افراد جاں بحق ہوگئے۔

حملہ باجوڑ کے علاقے دامڈولا میں ہوا جس میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ جان کی بازی ہار گئے۔

اطلاعات کے مطابق ہدایت اللہ انتخابی مہم کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

مقتول سابق گورنر خیبرپختونخوا شوکت اللہ کے بھائی ہیں۔

اس حملے میں جاں بحق دو دیگر افراد جن کی شناخت عرفان اور نذر دین کے نام سے ہوئی تھی۔

Read Comments