پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی

اپ ڈیٹ 07 جون 2024

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جمعے کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر سے شروع ہوگی ۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے یہ اعلان محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

تمام صوبائی دارالحکومتوں میں رویت ہلال کمیٹیوں کے متوازی اجلاس بھی ہوئے۔

جمعرات کو سعودی حکام نے مملکت میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن 16 جون بروز اتوار کو ہوگا۔

Read Comments