اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون 2024 سے کمرشل اور گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹر کی جانب سے فی کلو قیمت 238 روپے 46 پیسے سے کم ہوکر 234 روپے 60 پیسے فی کلو گرام ہوگئی۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق جون 2024 میں گھریلو 11.8 کلو گرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں گزشتہ ماہ مئی کے مقابلے میں 45.62 روپے یا 1.62 فیصد کمی کی گئی۔

جون کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2,768.23 روپے مقرر کی گئی ہے جو مئی میں 2,813.85 روپے تھی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments