حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے ، ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لٹر کمی کردی

  • نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون 2024 سے ہوگا
اپ ڈیٹ 01 جون 2024

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لٹرکمی کی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے ہوگئی ۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون 2024 سے ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو پٹرول کی قیمت میں 15روپے 40پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

خیال رہے کہ 16 مئی کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائداور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لٹر کمی کی تھی ۔

قبل ازیں بزنس ریکارڈر نے خبر دی تھی کہ وفاقی حکومت جون کی پہلی ششماہی کے لیے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹرکمی کا اعلان کر سکتی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

Read Comments