تاجر دوست اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 18 ہزار 371 ریٹیلرز رجسٹرڈ کرلئے گئے ہیں ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 18 ہزار 371 رجسٹرڈ ریٹیلرز میں سے 5 ہزار 303 کا تعلق کراچی سے ہے۔
لاہور میں مجموعی طور پر 5 ہزار 112 دکانداروں کا اندراج کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں ایک ہزار 567 ریٹیلرز رجسٹرڈ ہیں۔
اسی طرح راولپنڈی سے 2 ہزار 138، پشاور سے ایک ہزار 534 ریٹیلرزرجسٹرڈ کئے گئے ہیں ۔
کوئٹہ سے 980 اور دیگر شہروں سے ایک ہزار 737 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس کے بعد رجسٹریشن کی مجموعی تعداد 18371 ہوگئی ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024