سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کی طبعیت ناسازی کے باعث دورہ جاپان ملتوی کردیا ۔
یہ بات جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری یوشیماسا حیاشی نے بتائی۔
سعودی ولی عہد کا دورہ جاپان 20 سے 23 مئی تک شیڈول تھا۔ دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوجاپانی شہنشاہ ناروہیٹو اور وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے ملاقات کرنا تھی۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو بتایا کہ 88 سالہ شاہ سلمان پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہیں۔