ایف بی آر: 1300 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات تجویز

  • بجٹ تجاویز کا ابتدائی خاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا گیا
اپ ڈیٹ 15 مئ 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024-25 کے لیے 11.6 ٹریلین روپے سے 11.7 ٹریلین روپے کے محصولات کی وصولی کے تخمینے کو پورا کرنے کے لیے 1200 سے 1300 ارب روپے تک کے نئے ٹیکس اقدامات کی تجویز دی ہے۔

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کا ابتدائی خاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔

ایف بی آر نے اضافی ٹیکسز لگانے، ٹیکس استثنیٰ اور زیرو ریٹنگ کی سہولت واپس لینے اور رئیل اسٹیٹ/ریٹیل سیکٹرز پر ٹیکس لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے لیے ریونیو اقدامات کے ذریعے 1.2 ٹریلین سے 1.3 ٹریلین روپے جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئندہ چند روز میں درست اعداد و شمار کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیر خزانہ کی جانب سے ایف بی آر کی بجٹ تجاویز کی منظوری ہونا باقی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments