رائے

بجلی کے ٹیرف

شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں یہ واضح حقیقت کہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بجلی مہنگی ہے اور اس کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ تاہم اگر ہم بغور جائزہ لیں تو تمام صارفین کیلئے یہ معاملہ ایک جیسا نہیں۔ کچھ صارفین کیلئے یہ بالکل مفت ہے یا پھر اس کے کم سے کم چارجز لیے جارہے ہیں۔ دوسری طرف صارفین کے ایک زمرے کیلئے اس کی لاگت بہت زیادہ ہے۔

یہ صارف طبقہ بجلی کے اپنے استعمال کی لاگت کے علاوہ ٹیرف کی ساخت کے تحت دوسرے صارفین کا بوجھ اٹھانے پر بھی مجبور ہے۔ تو یہ کون سے صارفین ہیں جو امتیازی سلوک کا سامنا کر رہے ہیں اوراس کے نتیجے میں ان پر خطے میں سب سے زیادہ ٹیرف لگائے گئے ہیں؟ یہ جاننے کیلئے پہلے ہمیں مراعات یافتہ لوگوں کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے۔

مراعات یافتہ افراد کی پہلی قسم ان صارفین پر مشتمل ہے جو اپنی استعمال کی جانے والی بجلی کے بدلے کچھ بھی ادا نہیں کرتے۔ پاور ریگولیٹر نیپرا کی ایس او آئی 2023 کی رپورٹ کے مطابق ڈسکوز کے اوسط ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن نقصانات16.45 فیصد ہیں جبکہ نیپرا کے مقرر کردہ بینچ مارک 12 فیصد اور عالمی بینچ مارک 6 سے7 فیصد ہیں۔

مراعات یافتہ صارفین کی دوسری قسم (یا وسیع تر معنوں میں کم سے کم مراعات یافتہ صارفین) پروٹیکٹڈ کنزیومر اور زراعت کے صارفین ہیں۔ یہ وہ صارف ہیں جو 200 یونٹ سے کم استعمال کرتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ چارج کیے جاتے ہیں۔ 10 روپے کلو واٹ آوور کے بجائے طے شدہ اوسط ٹیرف تقریبا 30 روپےہے۔ صارفین کا یہ زمرہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ نامی متواتر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں بھی حصہ نہیں ڈالتا ہے۔ یو جو فرق ہے یہ سبسڈی کے طریقہ کار کے ذریعے ادا کیا جاتا ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہے (i) تقریباً 150 بلین کی سرکاری مالی سبسڈی (ii) دوسرے صارفین سے موجودہ سال کے لیے تقریباً 550 بلین کی کراس سبسڈی۔

اسی طرح ریکوری کی شرح نیپرا کے مقرر کردہ 100 فیصد بینچ مارک کے مقابلے میں 92 فیصد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر 100 یونٹس پیدا ہوتے ہیں تو ٹرانسمیشن نقصانات کو شامل کرنے کے بعد ڈسکوز کو عالمی معیار کے مقابلے میں صرف 73 سے 74 یونٹس کی ادائیگی ملتی ہے یعنی 92 یونٹس اور 20 یونٹس کا ڈیلٹا باقاعدگی سے ادائیگی کرنے والے صارفین (زیادہ تر متوسط طبقے، کمرشل اور صنعتی صارفین) کے ذریعے ادا کیا جاتا ہے۔ اس ڈیلٹا کا بڑا حصہ بنیادی طور پر صارفین کے ایک مخصوص طبقے کی طرف سے توانائی کی چوری ہے جو بلآ خر بڑھتے ہوئے گردشی قرضے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

اگرچہ معاشرے کے نچلے طبقے کو خاص طور پر کمزور معیشتوں میں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے لیکن یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ کنزیومر کیٹیگری کا بجلی اور گیس دونوں صارفین کے ذریعے زبردست استحصال کیا جاتا ہے۔ یہ تجویز دی گئی ہے کہ حکومت کو بجلی کے نرخوں میں پروٹیکٹڈ کنزیومر کیٹگریز بنانے کے بجائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یا کسی دوسرے سماجی تحفظ کے طریقہ کار کے تحت براہ راست نقد سبسڈی فراہم کرنی چاہیے۔

مراعات یافتہ صارفین کی تیسری قسم نیٹ میٹرنگ صارفین ہیں جو انتظامی نااہلیوں اور غلط وسیع پالیسیوں بالخصوص اضافی پیداواری صلاحیت کی وجہ سے مراعات یافتہ بن جاتے ہیں۔ آن گرڈ سولر سسٹم کو انسٹال کرنے کے بعد نیٹ میٹرنگ صارفین گرڈ سے بجلی لے سکتے ہیں اور انہیں مصروف اوقات کار کے سوا کوئی بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

اس پہلو پر بہت زیادہ بحث ہوسکتی ہے اور اس کے فوائد اور نقصانات ہیں۔ تاہم صریح حقیقت یہ ہے کہ یہ صارفین صلاحیت پر بوجھ کم کرنے میں زیادہ حصہ نہیں ڈالتے جو ہمارے ٹیرف کا تقریباً 60 فیصد ہے۔ اتنی زیادہ صلاحیت کو نصب کرنے کے استدلال پر بحث ہو سکتی ہے، لیکن حتمی حقیقت یہ ہے کہ صلاحیت کا بوجھ موجود ہے اور اس کی ادائیگی دوسرے صارفین(عام طور پر 300 یونٹ اور اس سے زیادہ استعمال کرنے والے صارفین) کو کرنی پڑتی ہے چاہے وہ تجارتی ہوں، صںعتی ہوں یا پھر گھریلو صارفین ہوں۔

چوتھے مراعات یافتہ صارفین کے زمرے میں سرکاری اہلکار ہیں جو بجلی کے مفت یا سبسڈی والے یونٹ حاصل کرتے ہیں اور بالآخر پاکستان کے ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں پر بوجھ ڈالتے ہیں۔ ایک اور اضافہ متوازی گرڈ اسٹیشن رکھنے والے کیپٹیو جنریشن صارفین ہیں۔

حکومت نے ان صارفین کو ممکنہ صارفین کے طور پر دیکھتے ہوئے کچھ صلاحیتیں نصب کی ہیں لیکن سستے پیداواری ذریعہ ہونے کی وجہ سے یہ صارفین بھی قومی گرڈ کی صلاحیت کی لاگت میں زیادہ حصہ نہیں ڈالتے ہیں۔

اب اس شہری کی بدحالی کا اندازہ لگائیں جسے وقت پر بل ادا کرنے کے بعد دوبارہ 3.43 روپے کلو واٹ آوور کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑتاہے اس کے برعکس منظور نظر یا مراعات یافتہ شہری جو بل ادا ہی نہیں کررہا کیوں کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرنے سے قاصر ہے۔

دوسرے منظر نامے میں صارف کو پروٹیکٹڈ صارفین کے زمرے کی مدد کے لیے کراس سبسڈی (80 فیصد صنعتی اور تجارتی اور 20 فیصد گھریلو) کے بدلے اضافی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ اس کے علاوہ ان صارفین کو اس کراس سبسڈی پر 18 فیصد جی ایس ٹی ادا کرنا ہوتا ہے۔

اسی طرح تیسری کیٹیگری میں ایک بار پھر ان صارفین کے بڑے حصے کی صلاحیت کی ادائیگیوں کا بوجھ ہے جنہوں نے نیٹ میٹرنگ کے ذریعے سولر پینلز لگائے ہیں وہ صارفین جنہوں نے نیٹ میٹر والے سولر پینلز نہیں لگائے ہیں۔

یہ بھی تجویز کیا جاتا ہے کہ چونکہ جنریشن ٹیرف دو حصے ہیں، یعنی صلاحیت اور توانائی کا جزو، اسی مناسبت سے کھپت کا اختتامی ٹیرف بھی دو حصوں میں ہونا چاہیے۔ دو حصوں پر مشتمل ٹیرف کا انتظام خاطر خواہ فرق کو کم کرے گا اور اس کے نتیجے میں ٹیرف کا زیادہ مساوی طریقہ کار پیدا ہوگا۔ وقت کی ضرورت ہے کہ بجلی کو زیادہ کفایتی اور تمام صارفین کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے ان تمام نااہلیوں کو ختم کیا جائے۔

Abubakar Ismail

Abubakar has diverse experience in the Power Sector from Operation and Maintenance, Power Markets and Sustainability Sector