پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کرلی

آج نیوز کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کو سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی...
شائع اپ ڈیٹ

آج نیوز کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کو سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران اور ان کی اہلیہ کو 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سزا کے بعد سابق خاتون اول کو اڈیالہ جیل کی بجائے بنی گالہ میں نظر بند کر دیا گیا۔

اپنی درخواست میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی تھی کہ وہ 31 جنوری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے، جو چیف کمشنر، اسلام آباد کے دفتر نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر جاری کیا تھا، جس میں عمران کی رہائش گاہ کو بشریٰ بی بی کے لیے سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے اس حوالے سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی اور وہ اپنی قید اڈیالہ جیل میں گزارنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد کے چیف کمشنر، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ، انسپکٹر جنرل آف پولیس برائے جیل خانہ جات اور ریاست کو کیس میں فریق بنایا تھا۔

بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں، انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی کارکن جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سزا کے 11 گھنٹے کے بعد میری بنی گالہ سب جیل منتقلی مساوی حقوق کے خلاف ہے۔

رات 9 بجے کے بعد، درخواست گزار کو بتایا گیا کہ اسے اپنی سزا پوری کرنے کے لیے دوسری جیل میں منتقل ہونا پڑے گا، بعد ازاں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ کی رہائش گاہ لایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ بعد میں بتایا گیا کہ عمران خان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔