سابق بیوروکریٹ روئیداد خان 101 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مشاہد حسین سید نے ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر اپنی پوسٹ میں روئیداد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہمار قومی ہیرو اور لیجنڈ، روئیداد خان صاحب، انہوں نے ہمارے انتہائی مشکل وقت میں پاکستان کی خدمت کیلئے پوری زندگی گزاری۔

انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ روئیداد خان واقعی ہمارے دور کی ایک منفرد ، کثیر جہتی شخصیت تھے جنہیں ان کے لاتعداد مداح یاد کریں گے!

روئیداد خان 29 ستمبر 1923 کو موجودہ خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے بعد ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ میں شمولیت اختیار کی اور کئی سول سروس میں کئی اہم فرائض انجام دئیے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے لکھنا جاری رکھا،دو کتابیں لکھیں اور اکثر ممتاز جرائد کا حصہ رہے۔