پاکستان

چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے الزامات پر فل کورٹ بنانے کا اشارہ دیدیا

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی معاملات میں ایگزیکٹو کی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ...
شائع اپ ڈیٹ

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی معاملات میں ایگزیکٹو کی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وہ خفیوں انجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے الزامات کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت کررہے تھے۔

بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل تھے۔ کارروائی کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا گیا۔

جسٹس فائز نے عندیہ دیا کہ عید کے بعد وہ روزانہ کی بنیاد پر سوموٹو کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا وہ ہائی کورٹس کو ہدایت دے سکتے ہیں کیونکہ آرٹیکل 204 کے تحت ہائی کورٹ کے جج بھی کسی شخص یا اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔

اس پر جسٹس منصور نے کہا کہ اگرچہ سپریم کورٹ ہائی کورٹس کو ہدایت نہیں دے سکتی لیکن وہ انہیں بااختیار بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے اپنے چیف جسٹس کو لکھا لیکن جب انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی تو انہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا ہائی کورٹ کے ججز، یا سیشن یا سول کورٹ کے جج، اپنے متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے ایگزیکٹو یا ایجنسیوں کی مداخلت کی شکایت کرتے ہیں اور اگر اس پر کچھ نہیں ہوتا تو سپریم کورٹ کیا کرسکتی ہے۔

جسٹس منصور نے مزید کہا کہ یقینی طور پر سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی کیونکہ اس کے پاس توہین عدالت کا اختیار بھی ہے لیکن یہ عدالت انہیں (ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججوں) کو بااختیار بنا سکتی ہے۔ ”ہمیں اس بارے میں رہنما اصول ترتیب دینے کی ضرورت ہے کہ عدالتی کام میں انتظامی مداخلت کی صورت میں انہیں کیا کرنا چاہیے۔“

بنچ نے اٹارنی جنرل فار پاکستان منصور عثمان اعوان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے اگلی تاریخ کو تحریری طور پر جمع کرائیں۔

جسٹس اطہر نے ریمارکس دیے کہ اس عدالت نے ایک مقدمے میں ضمانت دی لیکن اس کے حکم پر مایوسی ہوئی۔ انہوں نے اے جی پی سے پوچھا کہ کیا آپ (ایگزیکٹیو) نے مداخلت کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔

جسٹس اطہر نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں پولیٹیکل انجینئرنگ چل رہی ہے، سپریم کورٹ کے جج بھی محفوظ نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی طرف سے ایک خط لکھا گیا ہے، جنہوں نے سنگین الزام لگایا ہے؛ اس لیے ہمیں اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ ایگزیکٹو کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہونا چاہیے۔

جسٹس اطہر نے پھر کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے کے لیے ایگزیکٹو ایم پی او پر انحصار کرتا ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کو حراست میں لے جس کو عدالتوں نے رہا کیا ہو۔

جسٹس جمال نے یاد دلایا کہ موجودہ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا اور میڈیا پر سابق وزیراعظم نے تسلیم کیا تھا کہ جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس دائر کرنا ان کی غلطی تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی نے تحقیقات کرنے کی کوشش کی کہ ریفرنس کس کی ہدایت پر دائر کیا گیا؟

اے جی پی نے کہا کہ جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس فیض آباد دھرنا کے فیصلے کی وجہ سے دائر کیا گیا تھا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ملک اور ہم سب کو آگے بڑھنا ہے۔ ’’ہم نے اپنے ادارے کا احتساب شروع کر دیا ہے اور اب دوسری طرف ایگزیکٹو کو بھی احتساب شروع کرنا چاہیے۔

ایس سی بی اے کے صدر شہزاد شوکت نے کہا کہ ایسوسی ایشن چاہتی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کی انکوائری کی جائے۔ اس لیے انہوں نے انکوائری کمیشن کی تشکیل کے خیال کی حمایت کی ہے۔ حکومت کی جانب سے بہترین طریقہ اختیار کیا گیا تھا، لیکن سوشل میڈیا پر سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی ٹرولنگ کی وجہ سے یہ ناکام ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ اس معاملے میں آگے بڑھنے کے لیے بہترین بنیاد فراہم کر سکتی ہے۔

کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔