پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میںآرہا ہے،آج بھی ایک تولہ سونا1800روپے اور دس گرام 1543روپے مہنگا ہوگیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17ڈالر کے اضافے سے 2290 ڈالرفی اونس کاہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا1800روپے کے اضافے سے238,900 روپے کاہوگیا

اسی طرح دس گرام سونا 1543روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے کا ہوگیا.