پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کے روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے معروف اور تجربہ کار کمنٹیٹرز پر مشتمل پینل کا اعلان کردیا۔
کمنٹری پینل میں انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان سر ایلسٹر کک، ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس، ڈومینک کارک اور مارک بوچر شامل ہیں۔ ان کے ساتھ جنوبی افریقہ کی جے پی ڈومنی اور مائیک ہیزمین، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، بنگلہ دیش کے اطہر علی خان اور آسٹریلیا کی دو مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے والی لیزا استھالےکر بھی شامل ہیں۔
سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، رمیز راجہ اور عامر سہیل مقامی مہارت فراہم کریں گے۔ ان کے ہمراہ تجزیہ کار بازید خان، ویمنز ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز اور کرکٹ کے ماہر سکندر بخت بھی ہوں گے۔
پی ایس ایل کے پہلے مکمل میچ میں خصوصی اردو کمنٹری ہوگی جس میں علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال، سلمان بٹ اور طارق سعید پینل کی قیادت کریں گے۔ پاکستانی کمنٹیٹرز بھی منتخب سیگمنٹس میں اپنا حصہ ڈالیں گے جس سے مقامی شائقین کی رسائی میں اضافہ ہوگا۔
لیگ میچوں کی میزبانی ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کریں گی۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا اور اختتام 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ پر ہوگا۔ 34 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے ہوگا۔
Comments