پاکستان

حج 2025: پاکستان 29 اپریل سے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گا

وزارت مذہبی امور نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال حج فلائٹ آپریشن 29 اپریل سے شروع ہوگا۔ بیان میں...
شائع April 6, 2025

وزارت مذہبی امور نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال حج فلائٹ آپریشن 29 اپریل سے شروع ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی جانب سے 28 مئی سے حج آپریشن کے آغاز سے متعلق دیے گئے بیان کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کے نجی کوٹے کو مکمل طور پر استعمال کرنے میں ناکامی کی وجوہات کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں ممکنہ عازمین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر اعظم کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ ان اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی حج پالیسی کے تحت طے شدہ ضروری معیار پر پورا نہیں اترتا، ایک ایسی صورتحال جس کے اہم اثرات آئندہ عازمین حج پر مرتب ہوسکتے ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس تباہ کن ناکامی کی وجوہات جاننے کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کابینہ ڈویژن کے سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کی جانے والی کمیٹی بیوروکریسی کی ان غلطیوں کا جائزہ لے گی جن کی وجہ سے مملکت سعودیہ عربیہ کی حج پالیسی پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

Comments

200 حروف