روسی وزارتِ دفاع نے اتوار کے روز بتایا کہ رات بھر میں روسی فضائی دفاعی یونٹس نے 11 یوکرینی ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا۔

وزارت دفاع کے مطابق یہ ڈرونز روس کے سرحدی علاقوں کورسک اور بیلگورود کے علاوہ جنوبی روس کے روستوف ریجن میں تباہ کیے گئے۔

روستوف ریجن کے قائم مقام گورنر یوری سلیوسر نے پہلے ایک ٹیلیگرام پوسٹ میں بتایا کہ اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم علاقے کے ایک ضلع میں انتظامی عمارتوں پر ڈرون کا ملبہ گرنے کی اطلاعات ہیں۔

Comments

200 حروف