عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی ہفتے کے روز سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک روز میں 5500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4714 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے ہوگئی۔

عید الفطر کی تعطیلات کے بعد، مقامی مارکیٹ نے سونے کی تجارت 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے فی تولہ اور 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے فی 10 گرام کی نئی بلند ترین سطحوں پر دوبارہ شروع کی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مقامی اور بین الاقوامی سونے کے نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی۔

Comments

200 حروف