پاکستان نیوی کے جہاز اسلات نے مشترکہ ٹاسک فورس 151 (سی ایف ٹی-151) کے تحت بحیرہ عرب میں، صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب قزاقوں کے خلاف گشت کیا

پاکستان نیوی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) اس خطے میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لیے فعال اقدامات کررہی ہے اورخلیج عدن، سوکوترا گیپ کے آس پاس اور صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحری قزاقی کے خطرے کے بارے میں چوکس ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کوششوں کا مقصد قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے تاکہ اہم سمندری مواصلاتی راستوں (ایس ایل او سیز) کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اسلات کی تعیناتی پاکستان نیوی کے عزم کا مظہر ہے کہ وہ بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتیوں کا مقابلہ کرے گی، ساتھ ہی عالمی بحری راستوں کی حفاظت کرے گی اور اس خطے میں بحری تجارت کی آزادانہ روانی کو یقینی بنائے گی۔

Comments

200 حروف