پاکستان
صدر آصف علی زرداری کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، ایوان صدر
- انہیں قرنطینہ (آئیسولیشن) میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
ایوان صدر سے بدھ کے روز جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے تصدیق کی ہے کہ مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد یہ ثابت ہوا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید کہا ہے کہ ماہرین کی ایک ٹیم صدر مملکت کی دیکھ بھال کر رہی ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔
وزیراعظم نے صدر مملکت کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments