ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان سے منگل کو 35 ٹن امدادی سامان میانمار روانہ کیا گیا ہے جس میں طبی امداد اور ہنگامی بنیادوں پر استعمال ہونے والا سامان بھی شامل ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خصوصی کارگو پرواز کے ذریعے بھیجی جانے والی امدادی کھیپ میں زلزلے سے متاثرہ بے گھر افراد کے لیے ضروری سامان شامل ہے۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو فلائٹ کو الوداع کیا۔
خیمے، کمبل، ترپال، پانی کے ماڈیول، ریڈی میڈ فوڈ اور ادویات سمیت امدادی پیکج ینگون ہوائی اڈے پر میانمار کے حکام تک پہنچایا جائے گا۔
چین کے سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) نے میانمار کے رہنما من آنگ ہلائینگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ میانمار میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2,719 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تقریبا 4،521 افراد زخمی اور 400 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
Comments