پاکستان

گلیات اور بشکر بایوسفیئر ریزرو قرار

خیبرپختونخوا حکومت نے خیبر پختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 ء کے سیکشن 30 کے تحت ایبٹ آباد میں...
شائع March 31, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے خیبر پختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 ء کے سیکشن 30 کے تحت ایبٹ آباد میں گلیات اور چترال میں باشکر گرم چشمہ کو بائیواسفیئر ریزرو کے طور پر گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کی منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ یونیسکو نے 14 جون 2023 کو ان دونوں مقامات کو عالمی بائیو اسفیئر ریزرو نیٹ ورک میں شامل کیا تھا۔

اس شناخت کے ساتھ، پاکستان میں اب کل چار بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بائیو اسفیئر ریزرو موجود ہیں، جن میں لال سوہانرا (پنجاب) اور زیارت جونیپر فاریسٹ (بلوچستان) شامل ہیں، جو عالمی نیٹ ورک کے 758 بائیو اسفیئر ریزرو میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

یہ دونوں محفوظ علاقے ”10 بلین ٹری سونامی“ پروگرام کے تحت بین الاقوامی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے نامزد کیے گئے تھے، جس کا مقصد شجرکاری، بنجر زمینوں اور جنگلات کی بحالی، جنگلی حیات کے تحفظ اور پاکستان کے بائیو اسفیئر کو وسعت دینا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس پیش رفت کو اہم قرار دیتے ہوئے ایسے مقامات کے تحفظ کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔

حکومت نے ’’احساس ہنر پروگرام‘‘ کے حجم میں اضافے کی بھی منظوری دے دی ہے، جو اب 3,050 ملین روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت تکنیکی اور ووکیشنل مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو خود روزگاری اور کاروبار کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

بینک آف خیبر اس منصوبے کے لیے سروس فراہم کنندہ کے طور پر کام کرے گا۔ اسی طرح، حکومت نے ویسٹ پاکستان نوٹریز رولز 1965 کے قواعد 10 اور 11 میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت تقرری، دائرہ کار میں توسیع، تجدید اور ڈپلیکیٹ کے اجرا کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

1965 میں مقرر کردہ فیسیں، جو بالترتیب 100، 50، 25 اور 5 روپے تھیں، اب نظرثانی کے بعد تقرری کے لیے 20,000 روپے، دائرہ کار میں توسیع کے لیے 10,000 روپے، تجدید کے لیے 10,000 روپے اور نقل کے اجرا کے لیے 2,000 روپے کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، قاعدہ 11 کے تحت دیگر نوٹری کے کاموں سے متعلق فیسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے صوبے میں زلزلے سے متاثرہ تمام 760 یونٹس (اسکولوں) کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے دو اے ڈی پی اسکیموں کے لئے 1726.100 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی ہے۔

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر انفراaسٹرکچر کو تباہ کر دیا تھا جس میں 3700 تعلیمی ادارے شامل تھے جن میں زیادہ تر ہزارہ ڈویژن کے چار اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن (شانگلہ) کا ایک ضلع بری طرح متاثر ہوا تھا۔

مزید برآں، فاٹا یونیورسٹی کے لئے ترقیاتی سپورٹ گرانٹ کی مد میں 14.5 ملین روپے کی رقم کی منظوری دی گئی ہے۔

یونیورسٹی کی اپنی عمارتیں حال ہی میں مکمل ہو چکی ہیں، اور یہ گرانٹ پانی کی فراہمی کے نظام کے لیے استعمال کی جائے گی تاکہ جاری پانی کے بحران کو حل کیا جا سکے، نیز طلبہ کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کے لیے منی بس خریدی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ فاٹا یونیورسٹی کیمپس کی تکمیل سے یونیورسٹی کی کارکردگی میں بہتری آئے گی جس کے نتیجے میں طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا آرٹسٹ انڈومنٹ فنڈ میں 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ خیبر پختونخوا آرٹسٹ ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ ایکٹ 2022 کے تحت فنڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا مقصد مستحق فنکاروں کو مالی امداد فراہم کرنا، ان کی صحت کے اخراجات کو پورا کرنا، ان کے ذریعہ معاش کی کم از کم ضروریات کو برقرار رکھنا اور ان کے وقار اور عزت کو یقینی بنانا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف