وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر بیان جاری کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی اموات پر تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی۔
انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی اموات کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو افسوسناک اور انتہائی دردناک قرار دیا۔
وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ماضی میں اسی علاقے میں کیے گئے ایسے ہی آپریشنز کے دوران محسن باقر اور عباس جیسے ہائی پروفائل دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے آگاہ کیا کہ سرکاری اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح علاقے میں کیے گئے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے یقین دلایا کہ عام شہریوں کی اموات پر تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق کو سامنے لانے کے لئے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور انکوائری رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد صوبائی حکومت واضح موقف پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ صوبائی حکومت غم کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
مزید برآں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام دونوں خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments