پاکستان

مینی کیور، پیڈی کیور سیٹس: نئی کسٹمز ویلیو کا اعلان

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن کراچی نے چین اور دیگر ممالک سے درآمد کیے جانے والے مینی کیور/ پیڈی کیور سیٹس کی...
شائع March 31, 2025

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن کراچی نے چین اور دیگر ممالک سے درآمد کیے جانے والے مینی کیور/ پیڈی کیور سیٹس کی نئی کسٹمز ویلیو مقرر کر دی ہے جو 11.40 امریکی ڈالر فی کلوگرام سے 14.25 امریکی ڈالر فی کلوگرام کے درمیان ہوگی۔

ویلیوایشن رولنگ (1986 آف 2025) کے مطابق، مینی کیور/ پیڈی کیور سیٹ کی کسٹمز ویلیو پہلے ویلیوایشن رولنگ نمبر 896/2016 کے تحت مقرر کی گئی تھی۔

موجودہ ویلیوایشن رولنگ سات سال سے زائد پرانی ہو چکی ہے لہٰذا ڈائریکٹوریٹ نے کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 اے کے تحت کسٹمز ویلیو کی دوبارہ تعیین کے لیے ایک نیا عمل شروع کیا ہے۔

اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں 2 فروری 2024 کو طے کی گئی تھیں تاہم کوئی بھی اسٹیک ہولڈر اجلاس میں شریک نہیں ہوا چونکہ پچھلی ویلیوایشن رولنگ 7 سال سے زائد پرانی ہوچکی ہے،اس لیے ڈائریکٹوریٹ نے بین الاقوامی و مقامی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کسٹمز ویلیو کی دوبارہ تعین کا عمل شروع کیا ہے۔

کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 میں فراہم کردہ ویلیوایشن کے طریقے ترتیب وار لاگو کیے گئے۔ ٹرانزیکشن ویلیو کا طریقہ، جو سیکشن 25 کے ذیلی سیکشن (1) میں درج ہے، قابل عمل نہیں پایا گیا کیونکہ ظاہر کردہ ویلیو مارکیٹ کی قیمتوں سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔

سیکشن 25 (5) اور (6) کے تحت یکساں اور مشابہہ اشیاء کی قدروں پر مکمل انحصار نہیں کیا جا سکا کیونکہ تجارتی سطح پر ان کی مقدار اور معیار کے حتمی اور قابلِ تصدیق شواہد دستیاب نہیں تھے۔ کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 کی ذیلی دفعہ (7) کے تحت ایک مارکیٹ انکوائری آفس آرڈر نمبر 17/2014 کے طریقہ کار کے مطابق مکمل کی گئی۔

مختلف ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹوں کا دورہ کیا گیا اور متعلقہ اشیاء کی اصل قیمتیں حاصل کی گئیں، جنہیں منافع کے مطابق ایڈجسٹ کیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ نے مزید کہا کہ کسٹم ایکٹ 1969 کی دفعہ 25 (7) کے تحت مینی کیور / پیڈی کیور سیٹ کی کسٹم ویلیو کا تعین کیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف