بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ اس سال رمضان کا مہینہ 2015 کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منافع کے لحاظ سے دوسرا بہترین مہینہ رہا۔

2025 میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ماہ رمضان کے دوران 5.2 فیصد منافع ریکارڈ کیا گیا۔

![ ۔ ][1]

سال 2015 کے بعد سے رواں ماہ کے دوران اوسط منافع 1.3 فیصد رہا ہے۔ سال 2024 میں سب سے مضبوط کارکردگی دیکھنے میں آئی، جس میں کے ایس ای 100 نے 6.9 فیصد کی متاثر کن منافع حاصل کیا۔

مارچ 2025 ء کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 119 ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے توقعات کو تقویت ملی۔

ماہ کے آخری کاروباری سیشن میں کے ایس ای 100 4500 پوائنٹس کے اضافے سے 117806.74 پوائنٹس پر بند ہوا جو 28 فروری 2025 کو 113251.67 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ [1]: https://i.brecorder.com/primary/2025/03/301955563758309.jpg

Comments

200 حروف