سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکام نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور موسیٰ خیل میں شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں پر رات کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سبی سے کوئٹہ جانے والی ٹریفک شام 5 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان کولپور کے مقام پر روکی گئی ہے۔ اسی طرح لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی ٹریفک شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک کانگڑی پر روک دی جائے گی۔
یہ فیصلہ پبلک ٹرانسپورٹ پر حملوں کے سلسلے کے تدارک کیلئے سامنے آیا ہے، جس میں گوادر میں زبردستی بس سے اتارے جانے کے بعد چھ مسافروں کا قتل بھی شامل ہے۔
Comments