فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مارچ 2025 کے دوران 100 ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایف بی آر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ہفتہ کی رات بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ہفتہ کو درآمدات اور مقامی سطح پر ٹیکس وصولیوں کی وصولی کے بعد رواں ماہ کے دوران 29 مارچ 2025 ء تک ریونیو کلیکشن شارٹ فال تقریبا 100 ارب روپے تک کم رہا ہے۔
ایف بی آر نے مارچ کے دوران 1220 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں عارضی طور پر 1120 ارب روپے جمع کیے ہیں جو 100 ارب روپے کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔
ایف بی آر نے جولائی تا مارچ (25-2024) کے دوران 8,464 ارب روپے جمع کیے ہیں جبکہ ہدف 9,167 ارب روپے تھا جو 703 ارب روپے کے شارٹ فال کو ظاہر کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے ایف بی آر کے سالانہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف کو 12 ہزار 913 ارب روپے سے کم کرکے 12 ہزار 334 ارب روپے کردیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments