مارک چیپمین کی شاندار سنچری اور نیتھن اسمتھ کی 4 وکٹوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
چیپمین کے کیریئر کی بہترین 132 رنز کی اننگز نے میک لین پارک میں کیویز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پاکستان 45 ویں اوور میں 271 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔
نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔
ایک موقع پر مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے تھے ، اس وقت انہیں جیت کے لیے 96 رنز درکار تھے جب کہ 11 اوورز بھی باقی تھے۔
تاہم تیز گیند باز نیتھن اسمتھ نے شاندار بالنگ کی جس کے باعث پاکستان کی آخری 7 وکٹیں صرف 22 رنز کے عوض گرگئیں۔ سیمر اسمتھ نے 50 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 271 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
بابر اعظم 78 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سلمان آغا نے بھی 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
مخالف ٹیم کے نیتھن اسمتھ 4 شکار کرکے ٹاپ باؤلر رہے۔ ان کے علاوہ جیکب ڈفی نے 2 جبکہ وِل اورورکے، مائیکل بریس ویل اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Comments