سونے کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، ہفتے کو بھی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 3084 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار 620 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 25 ہزار روپے کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1389 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 380 روپے اضافے سے 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 3 ہزار 580 روپے ہوگئی ہے۔
Comments