آر ایس ایف : پاکستان کو آئی ایم ایف سے مرحلہ وار 1.3 ارب ڈالر ملیں گے
- آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر کی قسط تک رسائی حاصل ہو جائے گی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن جُولی کوزاک نے کہا ہے کہ پاکستان کو آر ایس ایف کے تحت 28 ماہ میں مرحلہ وار 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔
پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے، جُولی کوزاک نے کہا کہ آر ایس ایف کے تحت، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط، اسٹاف سطح کے معاہدے میں 1.3 ارب ڈالر کی رقم شامل ہے، جو منصوبے کی مدت کے دوران مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ 25 ستمبر 2024 کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 37 ماہ پر مشتمل ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کی منظوری دی، جس کی مالیت 7 ارب ڈالر تھی۔
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں پہلا جائزہ مشن مکمل ہوا، اور 25 مارچ کو اس پر اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا۔ مزید برآں، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے پہلے جائزے پر اسٹاف سطح کے معاہدے کے ساتھ ساتھآر ایس ایف پر بھی 25 مارچ کو اتفاق ہوا۔
ای ایف ایف کے تحت، جو پروگرام کا پہلا جائزہ ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر کی قسط تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔
آر ایس ایف کے تحت، جو مکمل مدت پر محیط ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط، اسٹاف سطح کے معاہدے میں 1.3 ارب ڈالر کی رقم شامل ہے، جو آر ایس ایف کی مدت کے دوران قسطوں میں فراہم کی جائے گی۔
Comments