فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فروری 2025 کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 27 مارچ 2025 تک توسیع کردی۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کے چیف کمشنرز، بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر (ایل ٹی اوز)، درمیانے ٹیکس دہندگان کے دفتر (ایم ٹی او)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور علاقائی ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) کو ہدایات جاری کی ہیں۔

ایف بی آر کی پیر کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 43 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے، فروری 2025 کے ٹیکس دورانیے کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ، جو پہلے 18 مارچ 2025 مقرر تھی، اب 27 مارچ 2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف