پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جلدی میں بلایا جس کے باعث پارٹی کو قیادت سے مشاورت کیلئے مناسب وقت نہیں ملا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ این ایس سی اجلاس کے بائیکاٹ کا ہمارا فیصلہ بالکل درست تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف گرینڈ اپوزیشن الائنس جلد تشکیل دیا جائے گا۔

Comments

200 حروف