نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے دی
نیوزی لینڈ نے اتوار کو فاسٹ بولرز کی شاندارکارکردگی کی بدولت پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 115 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز کے ہدف کا دفاع کیا اور 17 ویں اوور میں پاکستان کی ٹیم کو صرف 105 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
جیکب ڈفی نے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کے ساتھی فاسٹ بولر زیک فولکس نے 25 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان کو کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے خلاف اپنی سب سے بڑی ٹی20 شکست کا سامنا کرنا پڑا، جسے 9 سال قبل ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
مہمان ٹیم 2 اوورز کے بعد 3 وکٹوں کے نقصان پر 9 رنز ہی بنا پائی جبکہ جیکب ڈفی نے اپنے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کیں، وکٹ کیپر مچ ہے نے دونوں کیچ لیے۔
ڈفی کا پہلا شکار پاکستان کے اوپنر حسن نواز تھے، جنہوں نے دو روز قبل آکلینڈ میں تیسرے میچ میں اپنی پہلی سینچری بنا کر سیریز میں پاکستان کی واپسی کی امید برقرار رکھی۔
آل راؤنڈر عبدالصمد کی 30 گیندوں پر 44 رنز کی بدولت پاکستان کی اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز پر لڑکھڑانے لگی۔
ڈبل فیگر میں اسکور کرنے والے واحد دوسرے بلے باز عرفان خان تھے جنہوں نے 24 رنز بنائے۔
یہ نیوزی لینڈ کی رنز کے لحاظ سے دوسری سب سے بڑی ٹی 20 جیت تھی ، جس نے 2018 میں اسی بے اوول میدان پر ویسٹ انڈیز کو 119 رنز سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل فن ایلن نے صرف 20 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ کے ساتھ 59 رنز کی شراکت قائم کی۔
سیفرٹ ان تین بیٹسمینوں میں سے پہلے تھے جنہیں فاسٹ بولر حارث رؤف نے آؤٹ کیا ،انہوں نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ایلن نے 6 چوکے اور3 چھکے لگائے جبکہ کپتان مائیکل بریسویل نے 26 گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 46 رنز بنائے۔
سیریز کا پانچواں میچ بدھ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ ٹیم کے اوپنر فن ایلن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتار نصف سنچری اسکور کی، جس کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کو ماؤنٹ مانگانوئی میں پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں6 کھلاڑی آئوٹ پر 220 رنز کا شاندار مجموعہ بنایا۔
پاکستان ٹیم کو سیریز 2-2 سے برابر کرنے کے لیے 221 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
فن ایلن نے 20 گیندوں پر 50 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ٹم سیفرٹ کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 59 رنز کی شراکت قائم کی۔ سیفرٹ نے 22 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔
سیفرٹ ان تین بلے بازوں میں شامل تھے جنہیں فاسٹ بولر حارث رؤف نے پویلین بھیجا۔ حارف رؤف نے 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوسرے نصف حصے میں بیٹنگ کی رفتار کو کم کر دیا۔
فن ایلن نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ٹیم کو ابتدائی 10 اوورز میں 134 رنز تک پہنچا دیا، تاہم اننگز کے دوسرے نصف میں اسکور کی رفتار قدرے سست رہی اور نیوزی لینڈ نے مزید 86 رنز بنائے۔
کپتان مائیکل بریسویل نے آخر میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر ناقابل شکست 46 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں قیمتی اضافہ کیا۔
پاکستان کو امید ہے کہ سیریز کا جاری پیٹرن برقرار رہے گا، کیونکہ اب تک کھیلے گئے تینوں میچز میں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم نے باآسانی کامیابی حاصل کی ہے۔
نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، شکست خوردہ تیسرے میچ میں شامل کائل جیمیسن اور بین سیئرز کی جگہ زیک فولکس اور ول او رورک کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
پاکستان نے اپنی فاتح الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس میں اوپنر حسن نواز بھی شامل ہیں، جن کی شاندار سینچری نے ایڈن پارک میں ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
Comments