وزارت تجارت نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈی جی ٹی او) کی جانب سے 3 مارچ 2025 کو جاری کردہ آرڈر نمبر 03/2025 معطل کردیا ہے۔
اس فیصلے کا اعلان وفاقی سیکریٹری تجارت نے 13 مارچ 2025 کو سماعت کے بعد کیا۔
کیس کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی سیکریٹری تجارت نے فیصلہ سنایا کہ کے سی سی آئی کی اپیل ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کے سیکشن 21 (2) کے تحت درست ہے۔
وزارت نے آرڈر نمبر 03/2025 کو تاحکم ثانی معطل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سماعت کے لئے 10 اپریل 2025 کو دوپہر 2 بجے وزارت تجارت کے سامنے پیش ہوں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments