وزیر صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور جاپان کے درمیان صنعتی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ہیروشی کاوامورا نے ہارون اختر خان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور صنعتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ہارون اختر خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پاک سوزوکی کے لئے ایک اہم اور امید افزا مارکیٹ ہے اور انہوں نے آٹوموٹو سیکٹر میں مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مشترکہ صنعتی منصوبوں میں پاکستان کی دلچسپی کو اجاگر کیا جو ترقی اور جدت طرازی کی نئی راہیں کھول سکتا ہے۔

مذاکرات کا ایک اہم نکتہ پاکستان کا پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے لیے عزم تھا، جو وزیر اعظم کے ”اُڑان“ وژن سے مطابقت رکھتا ہے اور ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ پر زور دیتا ہے۔ ایس اے پی ایم نے پاک سوزوکی کے مانگا منڈی میں بایو گیس پلانٹ کے قیام کے منصوبے کو سراہا اور اسے گرین انرجی حل میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔

ملاقات میں گاڑیوں میں ایتھنول ایندھن کے استعمال، انجن کی مطابقت اور مقامی آٹو پارٹس کی پیداوار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکے۔ ہارون اختر خان نے مقامی آٹو مینوفیکچرنگ کے فروغ اور مقامی مواد کے استعمال میں اضافے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے جاپان کے تعاون سے بائیو گیس اور الیکٹرک وہیکل (ای وی) منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا جس سے تکنیکی جدت طرازی اور صاف توانائی کے حل کے لئے دونوں ممالک کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان اور جاپان مل کر نئے صنعتی مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔

یہ بات چیت پاکستان اور جاپان کے درمیان صنعتی تعلقات کو مضبوط بنانے، خطے میں باہمی ترقی اور تکنیکی ترقی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف