پاکستان اور کئی دیگر ممالک میں صارفین کو پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بات ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو مختلف ویب سائٹس اور خدمات کی حیثیت کے بارے میں حقیقی وقت کی معلومات فراہم کرتا ہے۔

 ۔
۔

 ۔
۔

بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت پاکستان کے متعدد شہروں میں صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس پر پہلے ہی پابندی عائد ہے اور لوگ وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس) کا استعمال کرتے ہوئے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان کے علاوہ امریکہ میں بھی ایکس صارفین کو کنکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

200 حروف