بزنس ریکارڈر کی جانب سے کیے گئے ہفتہ وار مارکیٹ سروے کے مطابق اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خوردہ مارکیٹ میں زندہ مرغی/ گوشت، سبزیاں، کھجوریں، کوکنگ آئل/گھی، چینی، آٹا اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بلند سطح پر ہیں۔

سروے کے مطابق ایک کلو زندہ مرغی 506 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 485 روپے فی کلو تھی جو 21 روپے فی کلو اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ خوردہ مارکیٹ میں 300 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف کوالٹی اور اقسام کی کھجوریں رٹیل مارکیٹ میں 400 روپے، 500 روپے، 700 روپے، 900 روپے اور 1000 روپے فی کلو کے درمیان دستیاب ہیں۔

قصائی کھلے عام مقامی انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور صارفین سے من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ سروے کے مطابق گائے کا گوشت مارکیٹ میں 1200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ قیمت 800 سے 900 روپے فی کلو ہے، بغیر ہڈی کا گوشت اوپن مارکیٹ میں 1400 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔سروے کے مطابق اوپن مارکیٹ میں مٹن بیف کی قیمت 2500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ ریٹیل مارکیٹ میں مختلف کوالٹی اور برانڈز کے کوکنگ آئل/گھی کی قیمتوں میں 50 سے 100 روپے اور 250 روپے فی کارٹن تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز سے قبل چینی کی قیمت 145 روپے فی کلو کی تھی جو اب 165 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

سروے کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور یہ 100 روپے فی کلو کے مقابلے میں 80 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ پیاز کی قیمت بھی کم ہو کر 100 روپے فی کلو ہوگئی، جو گزشتہ ہفتے 120 روپے فی کلو تھی، تاہم کچھ دکاندار اور ڈیلرز پرچون مارکیٹ میں من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ۔ ادرک اور لہسن بالترتیب 800 روپے فی کلو، 400 روپے اور 600 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔ سروے کے مطابق ہری مرچ 120 سے 150 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

سروے کے مطابق، مٹر 100 سے 120 روپے فی کلو، شملہ مرچ 200 روپے فی کلو، بھنڈی 200 روپے فی کلو، کریلا 70 روپے فی کلو، شلجم 50 روپے فی کلو، بینگن 100 روپے فی کلو، تورئی 80 سے 100 روپے فی کلو، ٹنڈے 100 روپے فی کلو اور لیموں 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا تھا۔اروی 200 روپے فی کلو، کریلا 250 روپے فی کلو، بند گوبھی 120 روپے فی کلو، سرخ آلو 100 سے 120 روپے فی کلو جبکہ سفید آلو 70 سے 80 روپے فی کلو میں پرچون مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

آٹے کی قیمت مستحکم رہی، 20 کلوگرام فائن آٹے کا تھیلا 1750 سے 1800 روپے اور 1900 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، جبکہ بھورے رنگ کے آٹے کا تھیلا 1500 سے 1600 روپے میں دستیاب تھا۔اوپن مارکیٹ میں گندم کا آٹا اور دیگر مصنوعات جیسے میدہ، سوجی اور چوکر بھی بلند قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔

سروے کے مطابق مقامی مارکیٹ میں تمام برانڈز اور اقسام کے مشروبات کی قیمتیں بھی بلند سطح پر برقرار رہیں۔ کالی چائے 1400 سے 1500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

اچھی کوالٹی کا سیلا چاول 320 روپے فی کلو، کم معیار کا چاول 300 روپے فی کلو جبکہ ٹوٹا چاول 180 سے 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

سروے کے مطابق دال ماش 420 روپے فی کلو کے مقابلے میں 480 روپے فی کلو، دال مسور 320 روپے فی کلو، دال چلکا 320 روپے کلو، دال چلکا 260 روپے کلو، مونگے 320 روپے کلو کے مقابلے میں 360 روپے، دھوتی دال 400 روپے کلو، دال چنا 280 روپے کلو کے مقابلے میں 320 روپے کلو، سفید لوبیا 340 روپے کلو کے مقابلے میں 320 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ لال چنے کی فی کلو قیمت 440 روپے، چنے کا آٹا 280 روپے فی کلو سے بڑھ کر 420 روپے، بڑے سائز کا سفید چنا 380 روپے فی کلو، چھوٹے سائز کا سفید چنا 360 روپے فی کلو سے بڑھ کر 420 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

سروے کے مطابق، دال ماش 420 روپے کے مقابلے میں 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، دال مسور 320 روپے فی کلو، دال چھلکا (کالا) 320 روپے فی کلو، دال چھلکا (سبز) 260 روپے فی کلو، مونگ 320 روپے کے مقابلے میں 360 روپے فی کلو، دھوتی دال 400 روپے فی کلو، دال چنا 280 روپے کے مقابلے میں 320 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی۔سفید لوبیا 340 روپے فی کلو، سرخ لوبیا 440 روپے فی کلو، بیسن 280 روپے کے مقابلے میں 420 روپے فی کلو، بڑے سائز کے سفید چنے 380 روپے فی کلو جبکہ چھوٹے سائز کے سفید چنے 360 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

آٹا، میدہ اور چوکر کے علاوہ مٹھائیوں، مشروبات، بچوں کے دودھ، ملک پاؤڈر، پیمپرز اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی مقامی مارکیٹ میں آسمان سے باتیں کرتی رہیں۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سیب 200 سے 250 روپے فی کلو کے مقابلے میں 300 سے 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ کیلا 100 سے 150 روپے درجن کے مقابلے میں 200 سے 250 روپے درجن، انار 400 سے 500 روپے فی کلو، مالٹا 300 سے 350 روپے درجن جبکہ امرود 150 سے 200 روپے کے مقابلے میں 250 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف