دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
ویرات کوہلی کی 84 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جیت کے لئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے آخری اوورز میں کوہلی کی وکٹ کھو دی تاہم کے ایل راہول نے ناقابل شکست 42 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 11 گیندیں قبل ٹیم کو جیت دلائی۔
آئندہ اتوار کو اسی مقام پر فائنل میں بھارت کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کے فاتح نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم نیوز
بھارت
بھارت نے اپنی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے۔
پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول( وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادو اور ورون چکرورتی۔
آسٹريليا
میتھیو شارٹ کے باہر ہونے کے بعد، آسٹریلیا نے کوپر کونولی کا انتخاب کیا ہے۔ آسٹریلیا نے پچ کی حالت کی وجہ سے لیگ اسپنر تنویر سنگھا کے لیے ایک تیز گیند باز کی قربانی بھی دی ہے۔
پلیئنگ الیون: اسٹیون اسمتھ (کپتان)، مارنس لبوشین، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈورشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور تنویر سنگھا۔
Comments