رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ملکی برآمدات میں 8.17 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 22.022 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال (24-2023) کے اسی عرصے کے دوران 20.359 ارب ڈالر تھی۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران تجارتی خسارے میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.33 فیصد اضافہ ہوا اور فروری 2025 میں سالانہ کی بنیاد پر 33.43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 6.33 فیصد بڑھ کر 15.780 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 14.840 ارب ڈالر تھا۔
رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملکی درآمدات میں 7.40 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 37.802 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران درآمدات 35.199 ارب ڈالر تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 33.43 فیصد اضافے کے ساتھ 2.299 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 1.723 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
فروری 2025 میں درآمدات میں 10.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 4.738 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 4.306 ارب ڈالر تھی۔ فروری میں برآمدات میں 5.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 2.439 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 2.583 ارب ڈالر تھی۔
ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 0.35 فیصد بڑھ کر فروری 2025 میں 2.299 ارب ڈالر رہا جبکہ جنوری 2025 میں تجارتی خسارہ 2.307 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
فروری 2025 میں برآمدات 17.35 فیصد کم ہو کر 2.439 ارب ڈالر رہیں جو جنوری 2025 میں 2.951 ارب ڈالر تھیں۔ فروری 2025 میں درآمدات میں 9.89 فیصد کمی ہوئی اور دسمبر 2024 میں 5.258 ارب ڈالر کے مقابلے میں 4.738 ارب ڈالر رہی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments