جولائی تا دسمبر (25-2024) کے دوران ود ہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) کی مجموعی وصولی میں 24-2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 26 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ڈبلیو ایچ ٹی کی وصولیاں1,590,865 ملین روپے رہیں جبکہ 24-2023 کے اسی عرصے کے دوران 1,262,723 ملین روپے وصول کیے گئے تھے۔
جولائی تا دسمبر (25-2024) کے دوران طلب پر وصولیاں 59.731 ارب روپے کے مقابلے میں 75.936 ارب روپے رہیں جو 27.1 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران انکم ٹیکس بقایا جات کی وصولی 19.137 ارب روپے رہی جو 24-2023 کے اسی عرصے کے دوران 17 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
رضاکارانہ ٹیکس ادائیگیاں 862632 ملین روپے کے مقابلے میں 1,115,627 ملین روپے رہیں جو 29.3 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔
رضاکارانہ ٹیکس ادائیگیوں کے زمرے میں ایف بی آر کو جولائی تا دسمبر (25-2024) کے دوران ریٹرن کے ساتھ 199.614 ارب روپے موصول ہوئے جو 24-2023 کے اسی عرصے میں 142,234 ارب روپے کے مقابلے میں 40.3 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
ایڈوانس ٹیکس ادائیگیاں 720.398 ارب روپے کے مقابلے میں 916.013 ارب روپے رہیں جو 27.2 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments