ٹرمپ نے کرپٹو کرنسیوں کو اسٹریٹجک ریزرو قرار دے دیا، قیمتیں بڑھ گئیں
- ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق جنوری میں میرے جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بٹ کوائن، ایتھر، ایکس آر پی، ایس او ایل اور اے ڈی اے کرنسیوں کا ذخیرہ تیار کیا جائے گا، ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر بیان
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز پانچ ڈیجیٹل اثاثوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جو وہ ایک نئے امریکی کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو میں شامل کرنے کی توقع رکھتے ہیں ، جس سے ہر ایک کی مارکیٹ ویلیو میں اضافہ ہوا ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق ان کے جنوری کے ایگزیکٹو آرڈر سے بٹ کوائن، ایتھر، ایکس آر پی، ایس او ایل اور اے ڈی اے سمیت کرنسیوں کا ذخیرہ پیدا ہوگا۔ اس سے قبل ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
اتوار کے روز ٹریڈنگ میں اثاثوں میں 8 فیصد سے 62 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے حکم نامے میں “صدارتی ورکنگ گروپ کو ایک کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو پر آگے بڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں ایکس آر پی ، ایس او ایل اور اے ڈی اے شامل ہیں۔ میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ امریکہ دنیا کا کرپٹو دارالحکومت ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق ان کے جنوری کے ایگزیکٹو آرڈر سے بٹ کوائن، ایتھر، ایکس آر پی، ایس او ایل اور اے ڈی اے سمیت کرنسیوں کا ذخیرہ تیار ہوگا۔ اس سے قبل ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
اتوار کے روز ٹریڈنگ میں اثاثوں میں 8 فیصد سے 62 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے حکم نامے میں “صدارتی ورکنگ گروپ کو ایک کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو پر آگے بڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں ایکس آر پی ، ایس او ایل اور اے ڈی اے شامل ہیں۔ میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ امریکہ دنیا کا کرپٹو دارالحکومت ہے۔
ایک گھنٹے بعد، ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ کی، جس میں کہا گیا ہے کہ اور ظاہر ہے، بی ٹی سی اور ای ٹی ایچ جیسی دوسری قیمتی کرپٹو کرنسیاں ریزرو کے مرکز میں ہوں گی۔
بٹ کوائن، جو دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے، تقریباً 8 فیصد بڑھ کر $90,828 پر پہنچ گئی۔ ایتھر، دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر 8.3 فیصد بڑھ کر $2,409 ہوگئی۔
ریپبلکن صدر نے 2024 کے انتخابات میں کرپٹو صنعت سے حمایت حاصل کی ہے اور وہ ان کی پالیسی ترجیحات کو فوری طور پرآگے بڑھا رہے ہیں۔ اپنے ڈیموکریٹک پیشرو، جو بائیڈن کے تحت، ریگولیٹرز نے امریکیوں کو دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ سے بچانے کے لیے اس صنعت پر کریک ڈاؤن کیا تھا۔
تاہم حالیہ ہفتوں میں کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں زبردست کمی آئی ہے، اور کچھ بڑی ڈیجیٹل کرنسیز نے وہ تمام فوائد کھودیے ہیں جو ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد اس صنعت میں جوش و جذبے کی لہر پیدا ہونے کی وجہ سے حاصل ہوئے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کو اوپر جانے کے لیے کسی وجہ کی ضرورت ہے، جیسے کہ اس بات کے اشارے کہ امریکی فیڈرل ریزرو سود کی شرحوں میں کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یا ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کرپٹو کرنسی کے لیے واضح اور حمایت یافتہ ریگولیٹری فریم ورک۔
ٹرمپ جمعے کو وائٹ ہاؤس کے پہلے کریپٹو سمٹ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ ان کی فیملی نے اپنے سکے بھی جاری کیے ہیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ نیا ذخیرہ کس طرح قائم کیا جائے گا یا کام کیسے کرے گا۔
تجزیہ کار اور قانونی ماہرین اس بات پر منقسم ہیں کہ آیا کانگریس کا کوئی اقدام ضروری ہوگا یا نہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ریزرو امریکی خزانہ کے ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فنڈ کے ذریعے پیدا کیا جا سکتا ہے، جسے غیر ملکی کرنسیوں کی خرید یا فروخت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ کے کرپٹو گروپ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں ضبط کی گئی کرپٹو کرنسیوں کے ساتھ ممکنہ طور پر ذخیرہ تیارکرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
Comments