حساس قیمت اشاریہ (ایس پی آئی) پر مبنی افراط زر میں 27 فروری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 0.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہے جن میں ٹماٹر 11.49 فیصد، کیلے 8.32 فیصد، انڈے 5.43 فیصد، چکن 4.13 فیصد، آلو 2.79 فیصد، پیاز 2.04 فیصد، گائے کا گوشت 1.68 فیصد، چینی 1.55 فیصد اور سگریٹ 0.51 فیصد مہنگے ہوئے۔

سالانہ بنیادوں پر حساس قیمت اشاریہ میں 0.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جن میں خواتین کی سینڈل 75.09 فیصد، مونگ 28.47 فیصد، کیلے 27.78 فیصد، دال چنا 25.93 فیصد، خشک دودھ 25.86 فیصد، گائے کا گوشت 24.12 فیصد، آلو 23.24 فیصد، لہسن 17.26 فیصد، ایک کلو ویجیٹیبل گھی 16.29 فیصد، شرٹنگ 14.11 فیصد، جلانے کی لکڑی 12.73 فیصد اور جارجٹ 10.89 فیصد مہنگے ہوئے۔

سالانہ بنیادوں پر بعض اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، جن میں پیاز 50.26 فیصد، ٹماٹر 48.14 فیصد، گندم کا آٹا 36.99 فیصد، مرچ پاوڈر 20 فیصد، پہلی سہ ماہی کے لیے بجلی کے نرخ 18.92 فیصد، دال ماش 12.16 فیصد، لپٹن چائے 12.09 فیصد، دال مسور 11.23 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 8.47 فیصد، ڈیزل 8.07 فیصد، پٹرول 6.97 فیصد اور ایل پی جی 0.84 فیصد سستی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے کم آمدنی والے گروپ (ماہانہ آمدنی 17,732 روپے تک) کے لیے حساس قیمت اشاریہ میں 0.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

17,732 سے 22,888 روپے ماہانہ کمانے والوں کے لئے حساس قیمت اشاریہ میں 1 فیصد کمی ہوئی جو گزشتہ ہفتے کے 306.64 کے مقابلے میں 307.79 ریکارڈ کیا گیا۔22,889 سے 29,517 روپے آمدنی والوں لیے ایس پی آئی میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے 329.42 پوائنٹس کے مقابلے میں 330.63 پوائنٹس رہا۔29,518 سے 44,175 روپے آمدنی والے گروپ کے لیے ایس پی آئی میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا، جو پچھلے ہفتے کے 318.81 پوائنٹس سے 320.14 پوائنٹس ہو گیا جب کہ 44,175 روپے سے زائد آمدنی والوں کے لیے ایس پی آئی میں 1.27 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 321.59 پوائنٹس سے 320.54 پوائنٹس پر آ گیا۔

دوسری جانب چائے لیپٹن (6.62 فیصد)، روٹی (1.67 فیصد)، ماش (1.12 فیصد)، سرسوں کا تیل (1.08 فیصد)، لہسن (1.فیصد)، ایل پی جی (0.37 فیصد)، ویجیٹیبل گھی (0.32 فیصد)، دال چنا (0.21 فیصد) اور 2.5 کلو ویجیٹیبل گھی (0.11 فیصد) کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف