مارکٹس

ایف بی آر ریونیو ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فروری 2025 کے دوران 850 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف...
شائع March 1, 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فروری 2025 کے دوران 850 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔

ایف بی آر نے فروری 2025ء کے دوران 983 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں عارضی طور پر 850 ارب روپے جمع کیے جو 133 ارب روپے کے شارٹ فال کو ظاہر کرتا ہے۔

مالی سال 2024-25 کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال 2024-25 کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران 7 ہزار 346 ارب روپے جمع کیے جب کہ مقررہ ہدف 7 ہزار 947 ارب روپے تھا جو 601 ارب روپے کے شارٹ فال کو ظاہر کرتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف