ووزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان اور ازبکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بدھ کو پاکستان پہنچ گئے۔

ان کے دوروں کا مقصد علاقائی تعاون، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔

ازبکستان کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف نے کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنما نے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا اوردوطرفہ تجارت کا حجم جو 400 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ ہم اسے 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کو عالمی منڈی سے جوڑنے کے لئے ایک اہم تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز کے طور پر اپنی تزویراتی حیثیت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسی طرح پاکستان اور آذربائیجان نے پیر کے روز باہمی مفاد کے منصوبوں کے شعبوں میں دوطرفہ سرمایہ کاری کے دائرہ کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین نے ماسٹر ایل این جی کی خرید و فروخت کے معاہدے سے متعلق ایل این جی کارگو کی خرید و فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

ان دوروں سے پاکستان کے لیے علاقائی تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے۔

Comments

200 حروف