سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
ایس ایس جی سی کی اہم سرگرمی سندھ اور بلوچستان میں قدرتی گیس کی ترسیل اور تقسیم ہے۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی اپنے صارفین کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کرتا ہے اور انہیں سحر اور افطار کی تیاریوں کے لیے بلا تعطل گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرانا چاہتا ہے۔
تاہم یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ملک کے گیس ذخائر میں سالانہ 10 فیصد کمی کی وجہ سے گیس کی طلب اور رسد کا فرق بڑھ رہا ہے۔
گیس پریشر میں بہتری کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس جی سی رمضان المبارک کے دوران صبح 9 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک اور پھر رات کے اوقات میں رات 10:00 بجے سے صبح 03:00 بجے تک گیس پریشر پروفائلنگ کرے گی۔
اس کے مطابق گیس کی فراہمی کا درج ذیل شیڈول برقرار رکھا جائے گا۔
گیس کی دستیابی کا وقت
رات 03:00 بجے سے صبح 09:00 بجے تک
سہ پہر 03:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک
گیس کی بندش کا وقت
صبح 09:00 بجے سے سہ پہر 03:30 بجے تک
رات 10:00 بجے سے صبح 03:00 بجے تک
کمپنی کا کہنا ہے کہ سحر اور افطار کے لیے کھانے کی تیاری کے لیے ہمارے صارفین کو سہولت کی فراہمی کے لیے یہ اوقات طے کیے گئے ہیں۔
Comments