پی اے اے کا ایئر پورٹس کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے ٹیک انٹرنیشنل کے ساتھ 15 ملین ڈالر کا معاہدہ
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ٹیک انٹرنیشنل کے ساتھ 2.2 بلین ین (~ 14.7 ملین امریکی ڈالر) کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ایک پریس ریلیز میں پی اے اے نے کہا کہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت سیکیورٹی آلات کی ٹینڈرنگ کے عمل کی جاپان میں کامیاب تکمیل ہوئی۔
پی اے اے نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت، جدید ترین بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کے ساتھ جدید ترین ایکسپلوسیو ڈیٹیکشن سسٹم (ای ڈی ایس سی ٹی) مشینیں کراچی، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹس پر نصب کی جائیں گی۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ اس منصوبے پر جائیکا کے ذریعے جاپانی گرانٹ سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جس میں گائروس کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ اقدام پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں پر ایوی ایشن سیکیورٹی اور مسافروں کی سہولت کو مضبوط بنانے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔
Comments